مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور جاپان کے درمیان 75 بلین ڈالر کے کرنسی کے تبادلے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نریندرا مودی اور جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کے درمیان ٹوکیو میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں کرنسی کے تبادلے سے متعلق 75 بلین ڈالر کے معاہدہ پر دستخط کیے گئے ۔ دونوں رہنماؤں نے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کی سطح پر مذاکرات کے آغاز کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 75 بلین ڈالر کی رقم غیر ملکی زرمبادلہ کی صورت میں بھارت کے پاس موجود رہے گی جو کسی بھی معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے دستیاب ہوگی۔ علاوہ ازیں جاپان ممبئی، احمد آباد ہائی اسپیڈ ریلوے پروجیکٹ کے لیے بھی 80 فیصد تک سرمایہ کاری کرے گا۔
آپ کا تبصرہ